شہروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد شہری آبادی کے مسائل سے نمٹنے اور پائیدار شہری ترقی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
دنیا بھر میں شہروں کو مختلف مشترکہ مسائل کا سامنا ہے، جن میں سستے گھروں کی عدم دستیابی، پرانے رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل، شہری زمین کا غیر مؤثر استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات اور سماجی عدم مساوات میں اضافہ شامل ہیں۔