Saturday, 31 October 2026, 03:00:32 pm
 
پاکستان کا مذہبی عدم برداشت ، نسل پرستی کے بڑھتے رحجان پر شدید تشویش کا اظہار
October 31, 2026

پاکستان نے انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی تسلط اور لوگوں کو حقِ خودارادیت کی عدم فراہمی کے واقعات میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مسلسل اور غیر جانبدارانہ توجہ دے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پیش کیے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر نے اسلام مخالف پروپیگنڈے، مذہبی عدم برداشت، نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور نفرت کے خاتمے اور باہمی احترام، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر مسلسل کوششوں پر زور دیا۔