Saturday, 31 October 2026, 01:04:55 am
 
شزہ فاطمہ کا سائبر سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
October 30, 2026

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے سائبر سیکیورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومت، ٹیکنالوجی کے شعبے اور عوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک نئے ادارہ جاتی نظام کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی سائبر سکیورٹی کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔