سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی اراضی پر تجاوزات کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی ہے۔
ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے آج سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔
امورِ داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے سینیٹ کو بتایا کہ ہزارہ موٹروے کی مرمت کے لیے نوے کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ایوان کا اجلاس اب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔