منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اہم قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر کام کی رفتار تیز کرنے اور سرکاری فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اہم منصوبوں پر پیش رفت یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار کی رکاوٹیں دور کی جائیں اور خریداری کا عمل تیز کیا جائے۔