Saturday, 31 October 2026, 04:11:56 pm
 
مصدق ملک کا موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر زور
October 31, 2026

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل سے موثر طور پر نمٹنے کے انتظامات بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے رجحانات کو سمجھنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کیلئے سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی اہمیت کواُجاگر کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ماحول دوست جدید رجحانات کے فروغ کیلئے ایک کروڑ ڈالر کا اسٹارٹ اپ فنڈ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ سے نوجوانوں کو جدید نوعیت کے حل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔