پاکستان اور سنگاپور نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔
اس بات پر اتفاق آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سنگاپور کے سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر دونوں ملکوں کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کاروباری وفود اور عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ کے ذریعے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور ہنرمندی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔