وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح سے ملک کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے آج سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، جبکہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے کئی طیارے مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح ا فواج کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان قومی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔