Tuesday, 19 March 2024, 09:26:42 am

تاریخ کے آئینے میں

 پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن

تاریخ کے آئینے میں


 مارچ 1926 -
انڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایک نجی کمپنی کی شکل میں قائم ہوئی۔


۔ 23 جولائی1927
انڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بمبئی میں اپنا سٹیشن قائم کیا اور برصغیر پاک وہند میں ایک نشریاتی ادارے کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا۔


۔ 1928
لاہور میں ایک چھوٹا ٹرانسمیٹنگ سٹیشن قائم ہوا۔


۔ اپریل 1930
ادارے کو انڈین سٹیٹ براڈکاسٹنگ سروس کا نام دیا گیا اور اسے حکومت کے براہ راست کنٹرول میں دیدیا گیا۔


۔ جنوری1934
ادارے پر انڈین وائرلیس ٹیلی گرافی ایکٹ 1933 لاگو کیا گیا۔


۔ جنوری 1935
صوبہ سرحد کی حکومت نے پشاور میں 250 کلوواٹ کا ٹرانسمیٹنگ سٹیشن قائم کیا


۔ مارچ 1935
صنعتوں اور محنت کے سرکاری محکمے کے ماتحت آفس آف کنٹرولر آفبراڈکاسٹنگ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا۔


۔ اگست1935
مسٹر لیونل فیلڈن پہلے کنٹرولر آف براڈکاسٹنگ کی حثیت سے تعینات ہوئے۔


۔ جنوری 1936
دہلی ریڈیو سٹیشن قائم ہوا۔


۔ 9 جولائی1936
سٹیشن ڈائریکٹر دہلی مسٹر اے ایس بخاری کا ڈپٹی کنٹرولر براڈکاسٹنگ کی حیثیت سے تقرر ہوا۔


۔ 8 جون 1936
انڈین سٹیٹ براڈکاسٹنگ سروس کا نام تبدیل کر کے آل انڈیا ریڈیو رکھا گیا۔


۔ 16 جولائی 1936
پشاور میں ایک سٹیشن کا افتتاح ہوا اور اسے یکم اپریل 1937 کو حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا۔


۔ دسمبر1937
لاہور سٹیشن کا آغاز ہوا۔


۔ مارچ 1939
پشاور مرکز ریلے سٹیشن میں تبدیل ہوا۔۔ ستمبر1939
مرکزی طور پر دہلی سے تمام زبانوں میں خبرناموں کی نشریات کا آغاز ہوا ، اسی سال ڈھاکہ میں بھی ایک اسٹیشن قائم ہوا۔


۔ 12 نومبر1939
بمبئی ریڈیو سٹیشن سے عید کے دن قائداعظم کی پہلا ریڈیو خطاب نشر ہوا۔


۔ 24 اکتوبر1941
اطلاعات ونشریات کا محکمہ قائم ہوا۔


۔ جولائی 1942
پشاور ریڈیو سٹیشن باقاعدہ نشریاتی ادارے میں تبدیل ہوا۔


۔ 16 جولائی 1942
ریڈیو سٹیشن پشاور کا باضابطہ افتتاح ہوا۔


۔ فروری1943
کنٹرولر براڈکاسٹنگ کے عہدے کا نام تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل رکھا گیا۔


۔ 3 جون1947
قائداعظم محمد علی جناح نے آل انڈیا ریڈیو سے اپنا تاریخی خطاب کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک نئی خودمختار مملکت پاکستان کے معرض وجود میںآنے کا اعلان کیا۔


۔ 14 اگست1947
پاکستان کے وجود میں آنے کا اعلان نئے ادارے پاکستان براڈکاسٹنگ سروس نے کیا جس کا نام بعد میں تبدیل کر کے ریڈیو پاکستان رکھا گیا اور نشریاتی مراکز اور ٹرانسمیٹرز قائم کئے گئے۔


۔ 1948
راولپنڈی میں 500 واٹ شارٹ ویو ٹرانسمیٹرکے ریڈیو سٹیشن اور کراچی میں 100 واٹ شارٹ ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ ریڈیو سٹیشنوں کا افتتاح ہوا۔


۔ 1949
راولپنڈی میں 100 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشن کا افتتاح ہوا۔


۔ 1950
کراچی میں نئے براڈکاسٹنگ ہاوس کا افتتاح ہوا۔


۔ 1951
حیدرآباد میں ایک کلوواٹ میڈیم ویوٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔


۔ 17 اکتوبر 1956
کوئٹہ میں ایک کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشن کا افتتاح ہوا۔


۔ 15 اکتوبر1960
ایک کلوواٹ شارٹ ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ راولپنڈی ۔2 سٹیشن اور پشاور میں ریسیونگ سینٹر کا افتتاح ہوا۔۔ 1970
اسلام آباد میں سٹاف ٹریننگ سکول اور ٹیکنیکل ٹریننگ سکول اور ملتان میں 120 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ ریڈیو سٹیشن کا افتتاح ہوا۔


سابق صدر پاکستان :۔جناب ذوالفقارعلی بھٹو نے 1972ءمیں ریڈیو پاکستان کو ایک آرڈیننس کے  تحت کارپوریشن بنایا۔

پی بی سی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد سابق صدر جناب ذوالفقارعلی بھٹو نے27اپریل 1972ءکورکھا ۔

۔ 21 اپریل 1973


نئے آئین کی تشکیل اور 1973ءمیں نفاذ کے بعد پارلیمنٹ نے پی بی سی ایکٹ 1973ءمنظور کرلیا

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے عالمی سروس کا افتتاح ہوا۔


۔ 1974
خیرپور میں ایک سوکلوواٹ ٹرانسمیٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔


۔ 18 اگست 1975
بہاولپور میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشن کا افتتاح ہوا۔


۔ 1977
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مرکزی نشریاتی یونٹ اسلام آباد کیلئے ایک ہزار کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ نئے تعمیر شدہ نیشنل براڈکاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں افتتاح ہوا۔


۔ 1977
گلگت میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ ریڈیو سٹیشن کا افتتاح ہوا۔
سکردو میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ ریڈیو سٹیشن کا افتتاح ہوا۔


۔ 1981
تربت میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ،
ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ ،
اور خضدار میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشنوں کا افتتاح ہوا۔


۔ 15 ستمبر1982
فیصل آباد میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کا ریڈیو سٹیشن قائم ہوا۔


۔ 7 مئی1986
خیرپور میں نئے براڈکاسٹنگ ہاوس کا افتتاح ہوا۔


۔ 1989
سبی میں 250 واٹ ٹرانسمیٹر کے ریلے سٹیشن کا افتتاح ہوا۔
ایبٹ آباد میں 250 واٹ ٹرانسمیٹر کے ریلے سٹیشن کا افتتاح ہوا۔


۔ اگست1993
چترال میں ایک کلوواٹ ایف ایم ٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشن کا افتتاح ہوا۔


۔ 1996
لورالائی میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا
ژوب میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔۔ 1997
وفاقی وزیر اطلاعات مشاہد حسین سید نے پی بی سی کی خبروں کی کمپیوٹرائزیشن اور خبروں کے بلیٹنز کی متن اور آواز کے ساتھ انٹرنیٹ پر دستیابی کے نظام کو افتتاح کیا۔


۔ اکتوبر1998
ریڈیو پاکستان کے ایف ایم کی نشریات کا آغاز ہوا۔


۔ 2002
صدر جنرل پرویز مشرف نے پی بی سی اسلام آباد میں ایف ایم 101 اسٹیشن کا افتتاح کیا۔


۔ 2005
گوادر ، میانوالی ، سرگودھا ، کوہاٹ ، بنوں اور مٹھی میں ایف ایم اسٹیشن قائم ہوئے۔

نیشنل براڈکاسٹنگ سروس کاافتتاح سابق وزیراطلاعات ونشریات شیری رحمان نے 18اگست ء2008کوکیا

اس وقت ریڈیو پاکستان سے 23 زبانوں میں پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.