Saturday, 31 October 2026, 03:01:33 pm
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
October 31, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہوراور کراچی بیس

پشاور چودہ

کوئٹہ نو

مری آٹھ

گلگت پانچ

اورمظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولا اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، شوپیاں، بارہ مولا اور پلوامہ سات ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ آٹھ، جموں سولہ اور لیہہ منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔