Thursday, 29 October 2026, 10:59:25 am
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے
October 29, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے  مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

: آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت

اسلام آباد اور کوئٹہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھارہ

کراچی چوبیس

پشاور پندرہ

مری آٹھ

گلگت پانچ

اورمظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، شوپیاں اور پلوامہ سات ڈگری سینٹی گریڈ، بارہ مولہ اور اننت ناگ آٹھ، جموں سولہ اور لیہہ منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔