محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھارہ
کراچی چوبیس
پشاور پندرہ
کوئٹہ اور مری دس
گلگت سات
اورمظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔د
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق جموں، سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، بارہ مولہ اور پلوامہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں اور اننت ناگ پانچ، جموں سولہ اور لیہہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔