محکمہ موسمیات کی پیشگوئی مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اورمظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھارہ
کراچی چوبیس
پشاور پندرہ
کوئٹہ گلگت اور مری نو ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق جموں، سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، بارہ مولہ، اننت ناگ اور پلوامہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں پانچ، جموں تیرہ اور لیہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔