Thursday, 22 October 2026, 02:02:16 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے
October 22, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت

اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تئیس

کراچی ستائیس

پشاور سترہ

کوئٹہ دس

گلگت اور مری نو

جبکہ مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت : سرینگر اور بارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ اور اننت ناگ سات، شوپیاں چھ، جموں اٹھارہ اور لیہہ میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ۔