Friday, 30 October 2026, 03:13:06 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے
October 30, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے  مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباداور مظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھارہ

کراچی تئیس

پشاور چودہ

کوئٹہ دس

مری آٹھ

اور گلگت چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، شوپیاں، بارہ مولہ اور پلوامہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ آٹھ، جموں سولہ اور لیہہ منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔