Monday, 26 October 2026, 01:56:03 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے
October 26, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھارہ

کراچی چوبیس

پشاور پندرہ

کوئٹہ سات

گلگت اور مری نو

اور مظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابقجموں، سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، شوپیاں اور پلوامہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور بارہ مولہ پانچ، جموں تیرہ جبکہ لیہہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔