Saturday, 24 October 2026, 01:42:42 pm
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر میں بارش کا امکان ہے
October 24, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے  مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اوربعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اکیس

کراچی ستائیس

پشاور بیس

کوئٹہ پانچ

گلگت چھ

مری آٹھ

اور مظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر اور اننت ناگ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ اور شوپیاں سات، بارہ مولہ نو، جموں سولہ اور لیہہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔