Thursday, 22 October 2026, 03:53:45 am
 
ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان
October 21, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت :

اسلام آباد اور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور بائیس

کراچی ستائیس

پشاور اٹھارہ

کوئٹہ گیارہ

گلگت دس

اور مری نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا جبکہ لیہہ میں موسم جزوی ابر آلود اور سرد اور جموں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں سات، پلوامہ اور بارہ مولہ چھ، جموں سولہ اور لیہہ میں صفرڈگری سینٹی گریڈ۔