محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مظفر آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بائیس
کراچی ستائیس
پشاور اٹھارہ
کوئٹہ سات
گلگت چھ
اور مری دس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق، سرینگر، اننت ناگ ، پلوامہ، شوپیاں، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں چھ، جموں انیس اور لیہہ میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔