محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور سترہ
کراچی تئیس
پشاور پندرہ
کوئٹہ اور گلگت چھ
مری نو اور مظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، بارہ مولہ اور پلوامہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں چھ، جموں تیرہ جبکہ لیہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثناء گلیات کے سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے دلکش مناظر پیدا کر دیے ہیں۔ نتھیا گلی، چھانگلہ گلی، ڈونگا گلی اور گردونواح کے علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔