حکومت نے آج سے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے انتیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار سو دو روپے چھیانوے پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت تین سو ستتر روپے اکانوے پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔