پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وہ فرانس کے سفیرJean-Noël Poirier سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔
مریم نواز شریف نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچیونٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن اقدام کے تحت پنجاب کے زراعت، صنعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔