پنجاب حکومت نے جدید ووڈ ورکنگ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے، فنی تربیت اور امتحانات کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور آن لائن رجسٹریشن پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج لاہور میں وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے بھر میں مہارتوں میں نکھار لانے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔