Sunday, 01 November 2026, 03:04:59 pm
 
آئی ایس پی آر نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی پرخصوصی قومی نغمہ جاری کر دیا
November 01, 2026

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے گلگت بلتستان کے یوم آزادیِ کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ شانِ پاکستان، گلگت بلتستان ریلیز کر دیا ہے۔

یہ نغمہ گلگت بلتستان کے نامور شاعر ذیشان مہدی نے لکھا ہے جسے گلوکار جے جے علی شینا کی پرُاثر آواز میں پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمہ گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے گہری عقیدت، قومی تشخص اور دلی وابستگی کا عکاس ہے۔