رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن دریشک نے لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن دریشک نے حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات اور معاشی استحکام کی پالیسیوں کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر ملک کی عمومی سیاسی صورتحال اور حلقے کے عوامی و ترقیاتی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔