Sunday, 01 November 2026, 04:52:14 pm
 
گورنرخیبر پختونخوا کا صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے عزم کا اظہار
November 01, 2026

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اور خصوصاً صوبے کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

گورنر نے کہا کہ صوبے کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔