Sunday, 01 November 2026, 04:55:44 pm
 
گلگت بلتستان کا یوم آزادی آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
November 01, 2026

گلگت بلتستان کا یوم آزادی آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں چنار باغ گلگت میں یادگارِ شہدا پر ایک تقریب کا انعقا د کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہم سے اپنے وطن سے وفاداری کا عہد کرنے اور علاقے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس سے پہلے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیراعلی امجد حسین نے گلگت میں قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے شہدا و مشاہیر کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔