بلوچستان خصوصی ترقیاتی اقدام کے تحت بلوچستان میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بحالی کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صوبے کے اکتالیس اضلاع میں ایک سو تراسی سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ رواں مالی سال کے دوران بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبوں کے لیے سات ارب بیس کروڑ چوالیس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے دوران بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبوں پر پانچ ارب آٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔
بلوچستان میں سڑکوں کے نئے منصوبوں کا مقصد مختلف علاقوں کے درمیان رابطے مضبوط بنانا اور سفری سہولتیں بہتر بنانا ہے۔