افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے اور کئی صوبوں میں حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
افغانستان فریڈم فرنٹ، یونائیٹڈ فرنٹ اور نیشنل فرنٹ فار انڈیپنڈنس سمیت طالبان مخالف مسلح گروپوں نے مختلف صوبوں میں تازہ حملوں اور ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں طالبان کی ایک چوکی پر حملے میں ایک طالبان جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ زابل میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان حکومت کا خفیہ اہلکار ہلاک ہوگیا۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے یہ دعوی بھی کیا کہ صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب میں کمانڈو کارروائی کے دوران طالبان فورسز کا ایک اہم کمانڈر ملا ثمر گل ہلاک ہوگیا۔
نیشنل فرنٹ فار انڈیپنڈنس کے مطابق صوبہ کابل کے ضلع پغمان میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان گروپ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔