اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں سنگین انسانی بحران کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ترجمان شیرین یاسین نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے متاثرہ علاقوں تک رسائی اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس سے فلسطینیوں کے لئے روزگار، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے عبادت گاہوں پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اسرائیلی آبادکار چودہ مساجد کی بے حرمتی کر چکے ہیں۔