افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئی ہے۔
طالبان مخالف مسلح تنظیموں افغانستان فریڈم فرنٹ ،افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ اور افغان گرین ٹرینڈ نے مختلف افغان صوبوں میں حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
ان کارروائیوں میں طالبان رجیم کے9 اہلکار ہلاک جبکہ 9سے زائد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق کابل کے علاقے قرہ باغ میں طالبان رجیم کی گاڑی پر مسلح حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔