مودی حکومت کی ناقص نگرانی اورکمزور قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا۔
عالمی جریدے The Tennessean کے مطابق بھارت غیر ملکی شہریوں کو جعلی کال سینٹرز کے ذریعے نشانہ بنا کر سرحد پار سائبر فراڈ کا سب سے بڑامرکز بن گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرزمین سے سرگرم جرائم پیشہ کال سینٹرز امریکی شہریوں کو منظم سائبر فراڈ کے ذریعے مسلسل لوٹتے رہے ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے فارن ایکسچینج کنٹرول قوانین کے تحت ایک بھارتی مسافر کو بنکاک ایئرپورٹ پر 76 ہزار امریکی ڈالرز کی سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔