Tuesday, 27 October 2026, 02:45:58 pm
 
جرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا
October 27, 2026

جرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا ہے۔

جرمن ریاست باویریا کے وزیرِ اعلیٰ Markus Soder نے غیرقانونی طور پر مقیم اور جرائم میں ملوث افغانیوں کے خلاف ملک بدری کی پالیسی کو سختی سے نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی میں مجرموں اور ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے افغانیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

افغانیوں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک اب تک 22 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کرچکے ہیں۔