Tuesday, 01 September 2026, 11:54:57 am
 
یوسف رضا گیلانی کا پاکستان، اٹلی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
August 31, 2026

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، افرادی قوت کی نقل و حرکت اور عوامی سطح پر روابط کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اطالوی سفیر اوگو سیئرلاتانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

قائم مقام صدر نے اقتصادی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں اطالوی کمپنیوں کی موجودگی کا خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید اطالوی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی۔

اطالوی سفیر اوگو سیئرلاتانی نے کہا کہ تقریباً تین لاکھ پاکستانی تعلیم، کام اور روزگار کے سلسلے میں اٹلی میں مقیم ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔