پلندری، آزاد کشمیر میں انتشار پسند سیاست کے خلاف بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور امن کے حق میں آواز بلند کی۔
گزشتہ چند ماہ سے انتشار کے باعث پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں پلندری کے شہریوں نے انتشار پسند سیاست کے خلاف احتجاج کیا، نعرے لگائے اور امن کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ انتشار پسندی کے باعث ان کے روزمرہ کے معاملات بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ تحریکِ آزادی کشمیر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ انتشار پسند سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور ریاستِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔