صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے شمالی قبرص کے قریب سمندر میں مسافر کشتی الٹنے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور لاپتہ افراد کی سلامتی اور جلد بازیابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے بھی صدر رجب طیب اردوان، ترکیے کی حکومت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے برادر عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔