نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے شمالی قبرص کے شہر Girne کے قریب سمندر میں کشتی کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں حادثے سے متاثرہ تمام افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترکیہ اور شمالی قبرص کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔