Tuesday, 01 September 2026, 11:56:21 am
 
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ترکیہ کے 104 ویں یوم فتح کے موقع پر نغمہ جاری کردیا
August 31, 2026

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ترکیہ کے ایک سو چارویں یوم فتح کے موقع پر دو دل، ایک جان کے عنوان سے نغمہ جاری کیا ہے۔

اس گانے میں پاکستانی فنکار اردو اور ترکی زبان میں گانا پیش کر رہے ہیں، جو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی، بھائی چارے اور باہمی محبت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

گانے میں اردو اور ترکی زبان کے حسین امتزاج کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ اقدار کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔