سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں آپریشن ردالفتنہ کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلا ک کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ماشخیل پولیس سٹیشن اور کسٹمز ہاؤس پر حملوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی تباہ کردی گئی جبکہ بڑی مقدار میںاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔