Tuesday, 01 September 2026, 11:58:05 am
 
پاکستان کا سیلاب کی تباہ کاریوں پر نیپال کے ساتھ اظہار یکجہتی
August 31, 2026

صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری اور صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی نے آج اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔

پاکستان میں نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے ان کا استقبال کیا اور اس مشکل وقت میں نیپال کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔