Tuesday, 01 September 2026, 10:51:13 am
 
حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا
September 01, 2026

حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تین پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت تین سو ستر روپے اکتالیس پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں ستتر پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعداس کی نئی قیمت تین سو بیالیس روپے اناسی پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔