وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بشکیک میں منعقدہ چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے لئے آمد پر کرغستان کے صدر صادر نورگوجوئچ ژاپاروف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے تقریب میں شریک مختلف ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پوتن، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ملاقاتیں ہوئیں۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، لاؤس کے صدر تھونگ لون سیسولیتھ، ٹوگو کے صدر فاؤرے گناسنگبے اور منگولیا کے صدر اوخناگین خورلسوخ سے بھی وزیراعظم کی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔