خیبر پختونخوا کے صوبائی ہنگامی امدادی ادارے نے آج سے جمعہ تک صوبے کے بالائی اضلاع کے لیے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق موجودہ گرم موسمی حالات اور وقفے وقفے سے بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر، کیمپنگ اور ٹریکنگ سے گریز کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔