اگلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں اچانک سیلاب کا خطرہ ہے۔
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق بارشوں کے موجودہ سلسلے کے باعث بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، شیخوپورہ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، حافظ آباد اور سرگودھا میں اچانک کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، ہنزہ، سکردو، استور اور شگر کے حساس علاقوں کو خطرہ لاحق ہے، جبکہ خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے کئی اضلاع بھی خطرے کی زد میں ہیں۔
نوشہرہ، صوابی اور مردان میں بالخصوص سیلاب کا خدشہ ہے۔