Thursday, 27 August 2026, 11:45:53 am
 
آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات
August 26, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تیس

کراچی ستائیس

پشاور اٹھائیس

کوئٹہ بائیس

گلگت انیس

مری پندرہ

اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لیہہ نو اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔