محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی ستائیس
پشاور اٹھائیس
کوئٹہ اکیس
گلگت اورمظفرآباد تئیس
اور مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، جبکہ جموں میں
موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر اور پلوامہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیس، لیہہ دس، جبکہ اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔