Monday, 31 August 2026, 10:55:24 am
 
آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے
August 31, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تیس

کراچی ستائیس

پشاور انتیس

کوئٹہ انیس

گلگت اکیس

مری سولہ

اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

ج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر اور اننت ناگ انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیس، لیہہ بارہ، جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔