محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اکتیس، کراچی اٹھائیس، پشاور تیس، کوئٹہ انیس، گلگت اور مری سترہ جبکہ مظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولا اور لیہہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک جبکہ جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولا انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ نو جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔