محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی اور پشاور اٹھائیس
کوئٹہ تئیس
جبکہ گلگت اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔