File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد، گلگت اور کوئٹہ تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اکتیس
کراچی اور پشاور ستائیس
مری سولہ
اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ جبکہ پلوامہ ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔